آزادکشمیر میں6جون کو انتخابات کے انعقاد کا اعلان ہوتے ہی سیاسی پارٹیوں میں جوڑتوڑ ،اتحاد ،الحاق اور انتخابی ایڈجسٹمنٹ کیلئے کوششوں نے زور پکڑ لیا ہے ۔سیاسی قائدین ممکنہ نتائج حاصل کرنے کیلئے من پسند اور مطلوب امیدوار وں کے ناموں کو حتمی شکل دے رہے ہیں پی پی آزادکشمیر اور(ن) لیگ آزادکشمیر دونوں بڑی جماعتوں کیلئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا ہی۔ جو صورتحال منظرعام پر ہے اور جو مشکل سامنے ہے ،ایسا نہیں لگتا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل کرپائے گی لہذا انتخابات کا مرحلہ اگر مشکل ہے تو حکومت سازی میں بھی بڑی مشکلات سامنے آئیں گی۔ مگر یہ بات ضرور ہے کہ بعض سیاسی قوتوں کو یہ صورتحال بھائے گی اور وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میںہونگی۔
Welcome to Gaash Online.Read. Watch. Discuss.